سینیٹ مشاہد اللہ کے بینظیر سے متعلق بیان پر حکومت ارکان کا ہنگامہ

پیپلز پارٹی نے بینظیر کے خون سے بے وفائی کی،مشاہداللہ،بیان پرپی پی کااحتجاج،گورنرراج کیخلاف جے یو آئی کا واک آؤٹ


Numaindgan Express February 07, 2013
پیپلز پارٹی نے بینظیر کے خون سے بے وفائی کی،مشاہداللہ،بیان پرپی پی کااحتجاج،گورنرراج کیخلاف جے یو آئی کا واک آؤٹ فوٹو: فائل

سینیٹ نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بل 2012 اور ٹریڈ آرگنائزیشنز بل 2012 کی متفقہ طور پرمنظوری دیدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میںنجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن و ضوابط بل 2013 قائمہ کمیٹی کے سپردکردیاگیا۔

مشاہداللہ کے ریمارکس پرحکومتی ارکان نے شدیدہنگامہ کیا، جے یو آئی (ف) کے سینیٹرزبلوچستان میں گورنر راج کے خلاف واک آؤٹ کر گئے۔ بدھ کوقائم مقام چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وزیرمملکت عباس آفریدی نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بل2012 منظوری کیلیے پیش کیاجسے متفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا۔اسی طرح ملک بھرمیںتجارتی تنظیموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ٹریڈ آرگنائزیشنز بل 2012 بھی پیش کیاگیاجسے متفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن و ضوابط بل 2013 قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار کی درخواست پرقائمہ کمیٹی کے سپردکردیاگیا۔اجلاس اس وقت شدیدہنگامے کاشکار ہوگیاجب ن لیگ کے مشاہداللہ نے ریمارکس دیے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اس وقت بھاگ گئے تھے جب بے نظیربھٹوزخمی حالت میںاسپتال میںتڑپ رہیںتھیں،اس وقت صرف نوازشریف وہاں موجودتھے۔ انھوںنے کہاکہ یہ دھرناعوامی نہیں پارلیمنٹیرینزکاتھااس لیے کم لوگوںکو بلایاگیا، اگرنوازشریف حکم کریںتو10 لاکھ لوگ صرف اسلام آبادسے جمع ہوسکتے ہیں،اس پراسلام الدین شیخ نے کہاکہ مشاہداللہ بے نظیرسے متعلق اپنے الفاظ واپس لیں۔

15

ثنا نیوز کے مطابق مشاہداللہ نے الفاظ واپس لینے سے انکارکرتے ہوئے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی نے خون سے بیوفائی کی جس کے بعد صورتحال قابو سے باہر ہوگئی اور شدیدہنگامہ ہوااس پراسلام الدین شیخ، مختار دھا مڑ،سعیدہ اقبال اور مشاہداللہ خان نے باآوازبلندبولناشروع کردیاجس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

ارکان کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کااس موقع پرکہناتھا کہ ن لیگ نے مکہ مدینہ جاکرقربانیاں دیں۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی،اس موقع پرقائم مقام چیئرمین سینیٹ صابربلوچ نے بھی سینیٹرعلی کی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ مشاہداللہ نے بے نظیربھٹوکے خلاف کوئی بات نہیںکی اوریہ بات سچ ہے کہ کچھ وزرا اس وقت موقع سے غائب ہوگئے۔ قبل ازیںجے یو آئی (ف)نے بلوچستان میںگورنرراج کے خلاف واک آئوٹ کیا،کسی جماعت نے ان کاساتھ نہیںدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں