کراچی کے 4نومنتخب حق پرست ارکان سندھ اسمبلی آج حلف اٹھائینگے
نومنتخب ارکان میں جمال احمد، ندیم ہدایت ہاشمی ، محمد علی راشد اور ارشد عبداللہ شامل ہیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پر نومنتخب حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
چاروں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے جنھوں نے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 101 کے ضمنی انتخاب میں بلامقابلہ منتخب ہونیوالے جمال احمد، پی ایس 103میں ندیم ہدایت ہاشمی ، پی ایس 113میں محمد علی راشد اور پی ایس 115میں ارشد عبداللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جمعرات کو چاروں نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی سندھ اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔