نواز شریف جائیں گے تو عمران بھی نہیں بچیں گے عاصمہ جہانگیر

ن لیگ ہاتھ پیچھے باندھ کر لڑتی رہی، بعد میں پتہ چلا ان کیساتھ ہاتھ ہو چکا ہے، سابق صدر سپریم کورٹ بار


News Agencies July 17, 2017
ن لیگ ہاتھ پیچھے باندھ کر لڑتی رہی، بعد میں پتہ چلا ان کیساتھ ہاتھ ہو چکا ہے، سابق صدر سپریم کورٹ بار۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ نوازشریف جائیں گے تو عمران خان بھی نہیں بچیں گے۔

ایک انٹرویو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو اسٹیبلشمنٹ کی ہاں میں ہاں ملائے وہ جو مرضی کھا جائے اسے کوئی نہیں پوچھتا، جو ان کی بات نہ مانے اس کو نانا نانی کا بھی حساب دینا پڑتا ہے، نواز شریف کیخلاف کیسز مشرف دور میں کیوں نہیں کھولے گئے، (ن) لیگ والے ہاتھ پیچھے باندھ کر لڑتے رہے اور مخالفین پنجے مارتے رہے، ان کو بعد میں پتہ چلا کہ جے آئی ٹی بنا کر ان کے ساتھ ہاتھ ہو چکا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سیاسی ہے، آئین وقانون کی بات کی جائے تو سپر یم کورٹ کے پاس جے آئی ٹی بنانے کا بھی اختیار نہیں، معاملے کو سیاسی خلاء میں نہیں لے جاناچاہیے، آج سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں