تمام جے آئی ٹی اراکین بددیانت ہیں میر حاصل بزنجو
جے آئی ٹی نے ہرصورت وزیر اعظم کو قصوروار قرار دینا تھا، نواز شریف رپورٹ چیلنج کریں، وفاقی وزیر
KARACHI:
وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ میرحاصل بزنجو نے کہا ہے جے آئی ٹی کے تمام اراکین بددیانت ہیں، نواز شریف پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ بدنیتی پرمبنی ہے، (ن) لیگ کو اسے چیلنج کرنا چاہیے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ آنے سے قبل اپوزیشن کا وزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ کرنا غیرمناسب ہے، ماضی کی تمام حکومتوں کو کرپٹ کہہ کرختم کیاگیا، صادق اورامین کی جوتعریف کی گئی ہے اسے نافذ کیا جائے تو جنرلز، ججز، سیاستدانوں سمیت تمام لوگ فارغ ہوجائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کیخلاف عالمی سازشیں کی جارہی ہیں، پاکستان کو اندرونی طورپرکمزورکرنے کے اچھے نتائج نہیں ہونگے، عوامی مینڈیٹ جھٹلایا گیا تو ریاست سے اعتبار اٹھ جائیگا، چودھری نثارکو1990ء سے جانتا ہوں، وہ سخت مزاج ہیں، نوازشریف کوکوئی بھی چھوڑ سکتا ہے چودھری نثار نہیں۔
حاصل بزنجو نے کہا جے آئی ٹی نے ہرصورت نوازشریف کوقصوروار قراردینا تھا، اس وقت ہائی ویز پر ڈیڑھ کھرب روپے اور پاور سیکٹر پر 35 بلین کا ترقیاتی کام ہور ہا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں جے آئی ٹی والے ان منصوبوں پر ایک پیسے کی بھی کرپشن دکھادیں۔ ملک میں پانچ بار مارشل لاء لگایا گیا اور ہمیشہ کہا گیا تمام سیاستدان کرپٹ ہیں، خدارا پاکستان سے کھیلنا بند کیا جائے، 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کرنے دیں گے۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، جو بھی فیصلہ آئیگا قبول کریں گے۔