سوہاوہ میں زمیندار نے غریب محنت کش کا ہاتھ کاٹ ڈالا
منڈی بہاؤالدین میں بااثر افراد کا پولیس کے سامنے نوجوان پر تشدد، اے ایس آئی معطل
DI KHAN:
تحصیل سوہاوہ میں انسانیت سے عاری زمیندار نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے غریب محنت کش کا ہاتھ کاٹ ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل سوہاوہ کے محنت کش محبت خان کا ملزمان کے خاندان کی لڑکی سے کالج کے دورسے تعلق تھا جس کے باعث شک کی بنا پر زمیندارکے ساتھی محبت خان کو گھر سے اٹھاکر ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس کے بعد بھی ان کی تسلی نہ ہوئی تو اس کا ہاتھ ہی کاٹ ڈالا، محبت خان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر پولیس تھانہ ڈومیلی نے7 افراد خاور ظہیر، مرزا ظہیر، صوفی ساجد، مرزا طارق، مرزا بابر، مرزا ظہور اور مرزا جہانگیرکیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے ، ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائیگا، منڈی بہاؤالدین میں بااثر افراد نے پولیس کی موجودگی میں 25سالہ نوجوان کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد کیا، جوتوں کا ہار پہنا کر محلے میں گھماتے رہے جبکہ پولیس تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔
دوسری جانب ڈی پی او عمر فاروق سلامت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بااثر افراد کیخلاف قانونی کارروائی نہ کرنے اور فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر موقع پر موجود اے ایس آئی جاوید کو ملازمت سے معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا، با اثر افراد نے 25 سالہ نوجوان کاشف سائیں پر چوری کا الزام لگا کر اسے پکڑا اور بجلی کے کھمبے کے ساتھ باندھ کر بدترین تشدد کیا اور پولیس کی موجودگی میں اس کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر اسے محلے میں گھماتے رہے۔