الیکشن کمیشن کی تشکیل نو طاہرالقادری نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی

موجودہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے, طاہرالقادری


ویب ڈیسک February 07, 2013
موجودہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے, طاہرالقادری . فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لئے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب مستقل جدوجہد کا عمل ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ پٹیشن سے انتخابات کا عمل متاثر نہیں ہوگا، الیکشن روکنے کے لئے حکم امتناعی بھی پٹیشن کے ساتھ منسلک ہے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے لہذا آئین کے مطابق دوبارہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تشکیل دیا جائے، آرٹیکل 218 کے مطابق الیکشن کمیشن 5 ارکان پر مشتمل ہوگا جس کی تشکیل صرف آرٹیکل 213 میں بیان کردہ طریقے کے مطابق ہوگی۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 213 کے مطابق الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لئے ہر سیٹ پر 3 نام تجویز کر کے پارلیمنٹری کمیٹی کے سامنے پیش کئے جائیں گے جس کے بعد تجویز کردہ ناموں کی سماعت کی جائے گی اور ہر سیٹ کے لئے ایک شخص کو نامزد کیا جائے گا، لیکن پارلیمانی کمیٹی نے کسی کو بھی سماعت کے لئے نہیں بلایا اور طے شدہ فارمولے کے تحت الیکشن کمیشن میں پانچوں اراکین کو نامزد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ جب سماعت ہی نہیں ہوئی تو اہلیت کا فیصلہ کیسے ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |