سام سنگ نے 34 فٹ چوڑا ایل ای ڈی ٹی وی بنالیا
اس کا مقصد سنیما گھروں کو جدت کی نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے
کوریا کی مشہورِ زمانہ کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے دنیا کا سب سے بڑا ایل ای ڈی ٹی وی پیش کردیا ہے جس کی اسکرین 406 انچ یعنی تقریباً 34 فٹ چوڑی ہے۔
یہ دیوقامت ایل ای ڈی ٹی وی اسکرین تجرباتی طور پر کوریا کے ایک سنیما گھر میں نصب کی جاچکی ہے جبکہ تجارتی پیمانے پر اس کی فروخت جلد ہی شروع کردی جائے گی۔ تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ ہوگی کیونکہ اسے عام صارفین کےلیے نہیں بلکہ جدید دور کے ڈیجیٹل سنیما گھروں یعنی ملٹی پلیکسز کےلیے بنایا گیا ہے۔
عام طور پر ایک سنیما اسکرین 50 فٹ چوڑی ہوتی ہے جس کے مقابلے میں یہ ایل ای ڈی ٹی وی اب بھی چھوٹا ہے لیکن سام سنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنی اسی کم تر جسامت کے باعث یہ چھوٹے ملٹی پلیکسز میں زیادہ فلموں کی نمائش کو ممکن بناسکے گا۔
اس حوالے سے سام سنگ نے یوٹیوب پر ایک خصوصی ویڈیو بھی جاری کی ہے:
https://www.youtube.com/watch?v=eJC8-v0Xlmo
جاندار طور طاقتور اسپیکر بھی اس کے ساتھ نصب ہوتے ہیں لیکن آسانی سے نظر نہیں آتے جبکہ کسی بھی دوسرے نئے ڈیجیٹل ٹی وی کی طرح اس میں بھی فور کے ریزولیوشن والی ویڈیوز دکھانے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ سام سنگ الیکٹرونکس کا دعوی ہے کہ یہ ایل ای ڈی ٹی وی روایتی سنیما پروجیکٹر کے مقابلے میں اسکرین پر حقیقت سے کہیں زیادہ قریب تر رنگ اور روشنی دکھاتا ہے اور اگر اس پر تھری ڈی فلمیں چلائی جائیں تو وہ بھی بہت جاندار انداز میں ڈسپلے ہوں گی۔
ابھی تک اس دیوقامت ایل ای ڈی ٹی وی کو باضابطہ طور پر تو کوئی نام نہیں دیا گیا لیکن سام سنگ کی جاری کردہ تصاویر میں اس پر ''سام سنگ سنیما اسکرین'' کی عبارت صاف دیکھی جاسکتی ہے۔