لاہورگوجرانوالہ تشدد کیس میں ملوث 7 ڈاکٹروں کی ضمانتیں منظور

مقدمے میں وہ وہ دفعات شامل کی گئی ہیں جس کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے.

مقدمے میں وہ وہ دفعات شامل کی گئی ہیں جس کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے. فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ تشدد کیس میں ملوث 7 جونیئر ڈاکٹروں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


جسٹس نجم الحسن کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے غیر آئینی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے مقدمے میں وہ وہ دفعات شامل کی گئی ہیں جس کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کیس میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے 7 ڈاکٹروں کو2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ جونیئر ڈاکٹرز نے گوجرانوالہ میں ایم ایس سمیت سینئر ڈاکٹرز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story