ورلڈ کپ میں ناکام قومی ویمنز ٹیم کی وطن واپسی

خواتین کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اہلخانہ کے ہمراہ گھروں کو روانہ ہو گئیں


Sports Reporter July 17, 2017
خواتین کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اہلخانہ کے ہمراہ گھروں کو روانہ ہو گئیں۔ فوٹو : فائل

ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پلیئرز کے استقبال کیلیے کوئی آفیشل موجود تھا اور نہ ہی پی سی بی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔ واپس آنے والی پلیئرز میں بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، مرینہ اقبال، ناہیدہ بی بی، اسماویہ سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں۔ کپتان ثناءمیر اور نین عابدی نجی مصروفیات کی بنا پر واپس نہیں آئیں، پلیئرز نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات نہیں کی اور خاموشی سے اہلخانہ کے ساتھ گھروں کو روانہ ہو گئیں، نشرا سندھو اپنے والد کےساتھ موٹر سائیکل پر ہی گھر گئیں۔

وا ضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ساتوں لیگ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی ناخوش ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں