وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس پاناما کیس پر غور

اجلاس میں وزیراعظم کو قانونی ٹیم نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے موقف کے حوالے سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک July 17, 2017
اجلاس میں وزیراعظم کو قانونی ٹیم نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے موقف کے حوالے سے آگاہ کیا۔، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاناما کیس کی سماعت پر غور کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی قانونی ٹیم اور قریبی سیاسی ساتھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعظم کو قانونی ٹیم نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے موقف کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا جےآئی ٹی میں آئی ایس آئی ممبر پر اعتراض

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں