گلوکارعاطف اسلم کا گا یا ہوا بالی ووڈ فلم ’’جنتا بھائی کی لو اسٹوری‘‘کا گانا ریلیز

فلم ’’جنتا بھائی کی لو اسٹوری‘‘کے گانے ’’ہے نا‘‘ میں گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سریلی آواز کا رس گھولا ہے


ویب ڈیسک February 07, 2013
فلم ’’جنتا بھائی کی لو اسٹوری‘‘کے گانے ’’ہے نا‘‘ میں گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سریلی آواز کا رس گھولا ہے. فوٹو: فائل

گلوکارعاطف اسلم کا گا یا ہوا بالی ووڈ فلم ''جنتا بھائی کی لو اسٹوری''کا گانا ریلیز کردیا گیا۔


ووک اوبرائے اور نیہا شرما کی نئی آنے والی کامیڈی فلم ''جنتا بھائی کی لو اسٹوری'' کے گانے''ہے نا'' کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی، اس گانے میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سریلی آواز کا رس گھولا ہے جب کہ پریا پیچھل نے ان کا ساتھ دیا ہے،اس فلم کے ہدایت کار ونل مرکان ہیں۔


فلم ''جنتا بھائی کی لو اسٹوری'' ایک ایسے مجرم کی کہانی ہے جو پہلی نظر میں ایک حسینہ کو دل دے بیٹھتا ہے اور اس کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو جاتی ہے۔ بالی ووڈ کی رومینٹک تھرلر 15 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں