بھارت نے اشتعال انگیزی نہ روکی تو بھرپورکارروائی کی جائے گی ڈی جی ایم اوپاکستان

بھارت کے ایسے اقدامات بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتے ہیں،ڈی جی ایم او پاکستان میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا


ویب ڈیسک July 17, 2017
بھارت کے ایسے اقدامات بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتے ہیں،ڈی جی ایم او پاکستان میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا فوٹو: فائل

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ سے جوانوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائز خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے پاک فوج کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر بھارت سے سخت احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریا میں جاگری، 4 جوان ڈوب گئے

ڈی جی ایم او پاکستان میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ بھارت کی ان کارروائیوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا، ایسے اقدامات بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتے ہیں، اگر اشتعال انگیزی نہ روکی تو بھرپور اور سخت کارروائی کی جائے گی، نہیں چاہتے کہ ایک دوسرے کی سپلائی لائنز بند کردی جائیں۔

واضح رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں