ویمنز ورلڈ کپ ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کا بھارت کو193رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ نین عابدی نے 58 رنز بنائے


ویب ڈیسک February 07, 2013
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ نین عابدی نے 58 رنز بنائے۔، فوٹو: وکی پیڈیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔


کٹک میں جاری میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ نین عابدی نے 58 رنز بنائے،بسمہٰ معروف 15 ، سدرہ امین نے 12 ، کپتان ثنا میر نے 10 ، ناہیدہ خان 2 اور اسماویہ اقبال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں، بھارت کی جانب سے نرنجنا نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں