دہری شہریت الیکشن کمیشن نے عدم ثبوت کی بناء پر ریفرنس مسترد کردیا

صرف عمومی الزام اور میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں پر کسی رکن کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، ممبر الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 07, 2013
صرف عمومی الزام اور میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں پر کسی رکن کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، ممبر الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 35 ارکان کے خلاف دہری شہریت کے حوالے سے ریفرنس عدم ثبوت کی بناء پر مسترد کردیا۔

فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا، ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی توالیکشن کمیشن کے رکن ریاض کیانی نے درخواست گزار آصف ایزدی سے ارکان کی دوہری شہریت کے حوالے سے ثبوت مانگے، جواب میں آصف ایزدی نے کہا کہ انہوں نے انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے اخبار میں چھپنے والی خبر پر ریفرنس دائرکیا ہے۔

اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صرف عمومی الزام اور میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں پر کسی رکن کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے 28 ارکان نے الیکشن کمیشن کے سامنے دوہری شہریت نہ رکھنے کا بیان ریکارڈ کروا دیا جس پرالیکشن کمیشن نے ریفرنس مسترد کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں