برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں نے بلیک باکس کی طرز پر انٹر نیٹ پر لوگوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے جاسوسی کے آلات نصب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسیاں انٹرنیٹ پر لوگوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے جاسوسی کے آلات نصب کر نے پر غور شروع کر دیا ہے جاسوسی کے لئے نصب کی جانے والی ڈیوائس کو''پروبز'' کا نام دیا گیا ہے جس سے انٹر نیٹ پر آن لائن ہونے والے لوگوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے، میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس سے فیس بک ، ٹوئٹر اور اسکائپ سمیت انٹرنیٹ پر ہونے والی ہر چیز پر نظر رکھی جاسکے گی۔