صدر زرداری میٹرو بس منصوبہ بناتے تویہ کرپشن سے بھرپورہوتاشہباز شریف

اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی میٹرو بس پراجیکٹ شروع کریں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک February 07, 2013
سابق ڈکٹیٹر کے حواریوں نے اپنے دور میں انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ کا کاغذی منصوبہ بنایا جس میں کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا، شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر صدرآصف زرداری میٹرو بس منصوبہ بناتے تو اس پر 200 ارب روپے لاگت آتی اور یہ قیامت تک مکمل نہ ہوتا۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں میٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی میٹرو بس پراجیکٹ جیسے عوامی منصوبے بنائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق ڈکٹیٹر کے حواریوں نے اپنے دور میں انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ کا کاغذی منصوبہ بنایا، جس کی فزیبلٹی کی تیاری میں کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں