کبھی نہیں کہا کہ صدر ایک عہدہ چھوڑ دیں گے وسیم سجاد

عدالت میں میرے تحریری بیان کو میڈیا نے غلط مطلب دیا ہے، وسیم سجاد


/ February 07, 2013
عدالت میں میرے تحریری بیان کو میڈیا نے غلط مطلب دیا ہے، وسیم سجاد۔ فوٹو فائل

صدر آصف زرداری کے دو عہدوں سے متعلق مقدمے میں وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ صدر ایک عہدہ چھوڑ دیں گے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں ان کے تحریری بیان کو میڈیا نے غلط مطلب دیا ہے، انہوں نے عدالت کو واضح طور پر کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نام کی سیاسی جماعت کا کوئی وجود نہیں، جب وجود ہی نہیں تو اس کا عہدہ کیسے ہو سکتا ہے۔

وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ عدالتی تشفی کے لئے ایوان صدر میں آئندہ سے کسی سیاسی جماعت کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ اس سے مراد کوئی عہدہ چھوڑنے کی بات ہے، ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں دیئےگئے تحریری بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں