امریکا کا ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں توسیع کا اعلان

پابندیوں میں اس وقت تک اضافہ کرتا رہیں گےجب تک تہران جوہری پروگرام سےمتعلق عالمی برادری کےخدشات دورنہیں کردیتا،امریکا

نئی پابندیوں کے تحت ایران کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی تک رسائی مزید محدود ہو جائے گی،امریکی حکام فوٹو: رائٹرز

امریکا نے ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت ایران کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی تک رسائی مزید محدود ہو جائے گی، پابندیوں میں ایران کے نشریاتی ادارے پر مالی پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیوں میں اس وقت تک اضافہ کرتا رہے گا جب تک تہران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے خدشات دور نہیں کر دیتا۔


امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکا ان افراد کی بھی نشاندہی کرے گا جو ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں اور انہوں نے ایران میں عوام سے آزادی اظہار کو تسلیم نہیں کرتے۔


واضح رہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق امریکی کانگریس کی جانب سے 6 ماہ قبل پاس کئے جانے والے بل کے تحت ہو رہا ہے، دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی مذاکرات رواں ماہ کے آخر تک ہوں گے۔

Load Next Story