اورکزئی ایجنسی جیٹ طیاروں کی بمباری 12 شدت پسند ہلاک متعددزخمی

اپر اورکزئی کے علاقے ماموزئی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا


ویب ڈیسک February 07, 2013
خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں فوٹو: اے ایف پی

اپراورکزئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 12شدت پسند ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے ماموزئی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے،کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے 5ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران متعدد شدت پسند ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران سیکورٹی فورسز کے کئی جوان بھی شدت پسندوں کے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں