کراچی ڈیفنس میں نامعلوم افراد کا نادرا کے دفتر پردھاوااور عملے پرتشدد

نامعلوم افرادشناختی کارڈ بنانےکیلئےمطلوبہ دستاویزات طلب کرنےپرمشتعل ہوگئےاورعملےکو تشددکا نشانہ بنایا،ایس ایس پی کلفٹن


ویب ڈیسک February 07, 2013
نامعلوم افرادشناختی کارڈ بنانے کیلئے مطلوبہ دستاویزات طلب کرنے پرمشتعل ہوگئےاورعملےکو تشدد کا نشانہ بنایا،ایس ایس پی کلفٹن فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے نادرا کے آفس پر دھاوا بول دیا اس دوران دفترمیں توڑپھوڑ اور عملے کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔گیا۔

ایس ایس پی کلفٹن ناصر آفتاب کے مطابق چند افراد نادرا کے دفتر میں اپنا شناختی کارڈ بنوانے آئے تھے، عملے نے ان افراد سے مطلوبہ دستاویز طلب کیں جس پر نامعلوم افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے نادرا کے عملے کو زدوکوب کیا اور کمپیوٹر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا یا جب کہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کو شناخت کرلیا گیا جلد گرفتارکرلیا جائے گا.


واضح رہے کہ اس حملے کے بعد کلفٹن ، ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں میں نادرا کے دفاتر خوف کے باعث بند کردیئے گئے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں