انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئےوزارت قانون آئین کے مطابق اقدامات کرے وزیراعظم

وزیر قانون نے وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے کردار اور انتخابات کو شفاف بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔


ویب ڈیسک February 07, 2013
وزارت قانون آئندہ ہونے عام انتخابات کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کرے، وزیراعظم کی ہدایت فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے اس سلسلے میں وزارت قانون آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کرے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون وانصاف فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم راجا پرویزاشرف سے ملاقات کی اورانہیں الیکشن کمیشن کے کردار اور انتخابات کو شفاف بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پروزیراعظم راجا پرویزاشرف نے فاروق ایچ نائیک کو ہدایت کی کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے اوراس سلسلے میں وزارت قانون ہرممکن اقدام کرے۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سے ہونے والی بات چیت اور ملک میں انتخابی عمل کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں