امریکا میں سیاحتی مقام پر اچانک سیلابی ریلا آگیا 9افراد ہلاک
واقعہ ایریزونا کے ٹونٹو نیشنل فاریسٹ میں دریائے ورڈی پر موجود گھاٹی میں پیش آیا
امریکا کی مغربی ریاست ایریزونا کے ایک سیا حتی مقام پر اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں 9افراد ہلاک اورایک نوجوان لاپتہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ ایریزونا کے ٹونٹو نیشنل فاریسٹ میں دریائے ورڈی پر موجود ایک گھاٹی میں پیش آیا جو تیراکی کے شوقین افراد کی پسندیدہ جگہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیاحوں کو حکام کی جانب سے سیلابی ریلے کے خدشے سے پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے نگراں ادارے کے سربراہ رون سیٹل مائیر نے بتایا ہے کہ اچانک آنے والا سیلابی ریلا گھاٹی میں موجود تیراکوں اور وہاں پکنک منانے والے کم از کم10افراد کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ امدادی کارکنوں نے دریا سے 9افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں جبکہ 13سالہ بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں 4نوجوان اور5بچے شامل ہیں۔
مقامی روزنامے کے مطابق تمام ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھاٹی میں 100سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 10کے علاوہ باقی سب بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔