نئے صوبوں سے متعلق کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کرادی گئی

درخواست گزار کے وکیل نے نوٹی فکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کروادی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔


ویب ڈیسک February 07, 2013
درخواست گزار کے وکیل نے نوٹی فکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کروادی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: لاہور ہائی کورٹ میں نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیش کے قیام کے نوٹی فکیشن کی کاپی درخواست گزار کے وکیل نے جمع کرادی جس کے مطابق صدرآصف زرداری کی ہدایت پر اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے جاری کیا۔

لاہورہائی کورٹ میں نئے صوبوں کے قیام کےلئے تشکیل دیئے گئے کمیشن کو چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے قرار دیا کہ جب تک کمیشن کے خالق کا پتہ نہیں چلتا کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن پیش کرنے کےلیے بارہا مہلت کی استدعاکی گئی لیکن آج درخواست گزار کے وکیل نے نوٹی فکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کروادی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں