ویمنز ورلڈ کپ ساتویں پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کوہرادیا
قومی ٹیم نے7وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنائے،بھارت نے مطلوبہ ہدف 46ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
BERLIN:
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی،قومی ٹیم ایونٹ میں کوئی بھی میچ جیتے بغیر وطن واپس لوٹ آئے گی۔
بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہرکٹک میں ساتویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے جو اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا اپنا سب سے بڑا اسکور تھا، جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 46ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،بھارت کی جانب سے میتھالی راج نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیااوروہ 13چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 103رنزبناکرناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 68 اور نین عابدی 58 رنزبناکر نمایاں بیٹسمین رہیں،ناہیدہ خان 2، سدرا امین 12 ، بسمیٰ معروف 15، اسماویہ اقبال 0، قنیتہ جلیل 18 اور کپتان ثناء میر 10 رنزبنا سکیں، بھارت کی جانب سے نرنجنا نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل گروپ میچز میں آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کھا چکی ہے۔