کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 15افراد جاں بحق
شہر میں خون کی ہولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس میں 2 پولیس اہلکار اور 2 بھائیوں کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 2 بھائیوں سمیت 15افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ پولیس اور رینجرز خاموشی تماشائی بنی رہی۔
کراچی پولیس کو اضافی نفری ملنے کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں ملزمان نےایک کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر مرزا عابد جاں بحق ہوگئے، ہاکس بے روڈ کےہوٹل پر فائرنگ کے واقعےمیں 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا، نیپئر روڈ پرانا حاجی کیمپ میں ایک نوجوان نامعلوم ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
بلدیہ ٹاؤن نمبر 7 میں قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا، اتحاد ٹاؤن سے بھی ایک پولیس اہلکار کی لاش ملی جبکھ گارڈن کے علاقے میں چڑیا گھر کے گیٹ کے سامنے رکشے سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں ملی جن کی شناخت نہیں ہوسکی، مقتولین کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سروں پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا۔
گلبہار میں اخبار فروش محمد وسیم صدیقی اور رضویہ سوسائٹی میں محمد امجد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا، نیو کراچی ایوب گوٹھ میں محمد رضوان کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر پھندا لگا کر قتل کردیا، نارتھ کراچی سیکٹر تھری میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مرزا فرحان بیگ کی جان لے لی، سولجر بازار البیلہ چوک کے سگنل پر شپنگ کارپورشن کے ملازم 30 سال کے محمد ذیشان کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا، ملیر سعود آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
فروری کے ماہ میں اب تک 45 سے زائد افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ہے۔