امریکا سے مذاکرات بندوق کی نوک پر قبول نہیں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای
ایران پرعائد پابندیاں تنگ نظری کا نتیجہ ہیں،دباؤ ڈالنے اور دھمکانے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے،خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کی جانب سے ون ٹو ون مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا پہلے تو ہماری گردنوں پر بندوقیں تانتا ہے اور پھر کہتا ہے مذاکرات کرو ورنہ گولی ماردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بندوق کی نوک پرکئے جانے والے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہم ایران پر دباؤ ڈالنے اور دھمکانے والوں سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے،مذاکرات کی پیشکش وہاں قبول کی جاتی ہے جہاں دوسرے فریق کے ارادے نیک نیتی پر مبنی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کمزور کرنے کے لئے عائد کی گئی پابندیاں کسی خوش اخلاقی کا نہیں بلکہ تنگ نظری کا ثبوت ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا ایران سے مذاکرات کے لئے تیار ہے بشرطیکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔