بے خوابی صحت کے ساتھ معمولاتِ زندگی کو بھی متاثر کرتی ہے

مناسب نیند نہ لینے سے ہمارا اعصابی نظام بلکہ ہماری یادداشت اور عمومی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔


Ain Sheen February 07, 2013
بے خوابی سے روزمرہ کے کام کاج کے ساتھ ساتھ جذبات، عمومی تعلقات اور معاشی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ فوٹو : فائل

زندہ رہنے کے لیے جیسے آکسیجن اور خوراک ضروری ہے، اسی طرح مناسب نیند بھی بہت اہم ہے۔

نیند کا پورا نہ ہونا انسان کی صحت کے لیے مضر بلکہ خطرناک ہے۔ یہ اْس وقت بھی ثابت ہوا جب امر یکا میں چوہوں پر کیے گئے تجربات کے نتائج سامنے آئے جن سے پتا چلا کہ جو چوہے پور طرح نہ سو سکے وہ تین ہفتوں کے اندر اندر مر گئے، جب کہ ان کی اوسط عمر دو سے تین سال تک ہوتی ہے۔

Insomnia یعنی بے خوابی سے روزمرہ کے کام کاج کے ساتھ ساتھ جذبات، عمومی تعلقات اور معاشی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مناسب نیند نہ لینے سے ہمارا اعصابی نظام بلکہ ہماری یادداشت اور عمومی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ماہر ین نفسیات کے مطابق بے خوابی ہمارے دماغ کے اْن حصوں کو، جو جذبات کو کنٹرول کرنے اور فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کمزور کر دیتی ہے۔ بے خوابی بہت سی نفسیاتی بیماریوں کی علامات میں سے ایک علامت بھی ہے مثلاً ڈپریشن اور ذہنی امراض میں مبتلا لوگ اکثر نیند نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں۔

امریکن نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایک ماہرنفسیات ڈاکٹر Kripske کا کہنا ہے کہ بے خوابی کا وقت پر علاج کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس کا مؤثر طریقۂ علاج behavioral therapyہے، جس میں انسان کو اپنی عادات اور طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر Kripske کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی ادویات لینے سے پہلے ضروری ہے کہ behavioral therapy اپنائی جائے، اور جب آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو یہ سوچ کر جائیں کہ آپ کی طبیعت بے خوابی کی دوا کھائے بغیر counseling کے ذریعے ٹھیک ہوجائے گی۔

امریکن نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے مطابق رات کو آٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند کے لیے ضروری ہے کہ ان باتوں پر عمل کیا جائے:

1۔ سونے کے لیے ایک وقت مقرر کرلیں۔
2۔ کھانا وقت پر کھائیں اور سونے سے چند گھنٹے پہلے ہلکی پھلکی ورزش کر یں۔
3۔ ایسے مشروبات جن میں کیفین پائی جاتی ہو، مثلاًچائے، کافی، چاکلیٹ اور سگریٹ، سونے سے دو یا تین گھنٹے پہلے ان کا استعمال کرنا چھوڑ د یں۔
4۔ سونے سے قبل گرم پانی سے نہانا بھی پرسکون نیند کے لیے مفید ہے۔
5۔ جب سونے کے لیے لیٹیں تو پریشانیوں کو ایک طرف رکھ کر دن کے خوشگوار لمحوں کے بارے میں سوچیں۔
6۔ اپنے کمرے کا درجہ حرارت مناسب رکھیں۔ اور
7۔ اگر بے خوابی جاری رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |