اسی مہینے میں حکمرانی کے بڑے برج الٹتے نظر آئیں گے بابراعوان

پاناما کیس کا آخری کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، بابر اعوان


ویب ڈیسک July 18, 2017
پاناما کیس کا آخری کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے، بابر اعوان۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ اب کیس میں زیادہ بحث نہیں ہوگی جب کہ اسی مہینے میں حکمرانی کے بڑے برج انصاف کے سامنے الٹتے نظر آئیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ابھی تک جتنی بھی سماعت ہوئی اس میں یہ لوگ کسی بھی ایک سوال کا جواب نہیں دے پائے، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ وہ شیخ المبارک کے فنانشنل ایڈوائزر تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جو نوکری بھی مانگتے ہیں جب کہ کھانا اور رہائش بھی لیتے ہیں، خود کو لوہے کا چنا کہنے والا اندر سے چکڑ چنے نکلے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ پاناما کیس کا آخری کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، گارڈ فادر ون نے سعودی عرب میں نوکری کی اس کے ثبوت لائے ہیں، اس وقت ملک میں ہر اعتبار سے گیم چینجر لمحہ ہے لہذا اب کیس میں زیادہ بحث نہیں ہوگی جب کہ اسی مہینے میں حکمرانی کے بڑے برج انصاف کے سامنے الٹتے نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں