جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ رد کرے گی مریم اورنگزیب

جے آئی ٹی بدنیتی پر مبنی ہے اور اس نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا جس کی آئین و قانون اجازت نہیں دیتا، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک July 18, 2017
جے آئی ٹی بدنیتی پر مبنی ہے اور اس نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا جس کی آئین و قانون اجازت نہیں دیتا، مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے اطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ رد کرے گی اور وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بدنیتی پر مبنی ہے اور اس نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا جس کی آئین و قانون اجازت نہیں دیتا جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف جعلی کیسسز بنانے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے مخبر کے ذریعے دستاویزات لیں، جے آئی ٹی کی دستاویزات بھی غیر تصدیق شدہ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بلاول بھی عمران خان کی زبان بولنے لگے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اثاثے اور ٹیکس ریٹرن کے ریکارڈ موجود ہیں، وزیراعظم نے ایک پیسے کی خوردبرد نہیں کی لہذا وہ ایک بار پھر سرخرو ہوں گے اور جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ رد کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں