ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری پاکستان کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج نے سماہنی سیکٹر کے علاقوں چاہی ، بڑوھ اور ڈل کھمباہ پر بلااشتعال گولہ باری کی


ویب ڈیسک July 18, 2017
بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرکے سولین آبادی کو نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر میں بھارت نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے اور پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سماہنی سیکٹر کے علاقوں چاہی ، بڑوھ ، ڈل کھمباہ پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیزی نہ روکی تو بھرپورکارروائی کریں گے، پاکستان

گزشتہ روز پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور 4 جوانوں کی شہادت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اشتعال انگیزی بڑے سانحے میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |