عرفان پٹھان کو اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیا پرشیئر کرنا مہنگا پڑگیا

عرفان پٹھان نے اپنی اور اہلیہ صفا بیگ کی تصویرٹوئٹر پر شئیر کی اور لکھا کہ ’لوگ کچھ تو کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا‘


ویب ڈیسک July 18, 2017
بھارتی کھلاڑی محمد شامی کو بھی اپنی اہلیہ کی تصویرشئیرکرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا: فوٹو: فائل

NEW DELHI: بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیا پرشئیرکرنا بہت مہنگا پڑگیا جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان نے اپنے ہمراہ اہلیہ صفا بیگ کی تصویرٹوئٹرپرشئیرکی اور لکھا کہ 'لوگ کچھ تو کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا' جس کے بعد سوشل میڈیا پرایک طوفان برپا ہوگیا۔ ٹوئٹرپرشئیر کی جانے والی تصویرمیں بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے برقع پہنا ہواہے جب کہ ان کا چہرہ بھی دکھائی نہیں دے رہا لیکن انہوں نے ناخن پالش لگائی ہوئی ہے۔



کھلاڑی کے ایک مداح کا اس تصویرپرکہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے کہیں کہ وہ اپنے ہاتھوں کو پورا ڈھانپے کیونکہ مسلمان اورپٹھان ہونے کے ناطے یہ یہ سب کہنا ان کی ذمہ داری ہے۔ ایک اورمداح نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چہرہ چھپانا فرض نہیں بلکہ ہاتھوں کو چھپانا فرض ہے اس لیے انہیں اپنے ہاتھ ڈھانپے چاہیئں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عرفان پٹھان نے سعودی ماڈل سے بیاہ رچا لیا

ایک اورمداح نے کہا کہ عرفان بھائی، مہربانی کرکے بھابھی کو پردے میں رکھیں جب کہ ایک دوسرے مداح نے تصویر کی تعریف توکی پرساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ مہربانی کرکے اپنی اہلیہ یا کسی بھی اورمسلمان خاتون کی تصویرکو شئیر نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی کھلاڑی محمد شامی نے بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی جب کہ انہیں بھی مداحوں ی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |