اسپاٹ فکسنگ شاہ زیب حسن کی درخواست پر پی سی بی سے جواب طلب
ٹریبیونل نے پی سی بی کو 24 جولائی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت ہوئی جس میں کرکٹر کی درخواست پر پی سی بی سے 24 جولائی کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کے جی ایم لیگل افیئرز سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبیونل میں کرکٹر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گواہوں کی پیش کی گئی لسٹ کے ساتھ ان کے بیانات نہیں لگائے تھے، اس لیے اب بیانات جمع کروانے کا موقع دیا جائے، اس کے علاوہ شاہ زیب حسن کی جانب سے کیس میں مزید گواہان کو طلب کرنے کی درخواست کی گئی۔ ٹریبیونل نے پی سی بی کو 24 جولائی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی کرائم ایجنسی کے نمائندہ اینڈریو ایف گریو نے جو کچھ کہاہے وہ کسی کو معلوم نہیں ہے، ٹریبیونل نے پی سی بی کو بھی اس حوالے سے بات کرنے سے منع کر رکھا ہے، جب تک تفصیلی شواہد نہیں ملتے، اس پر بات کرنے کا فائدہ نہیں۔
شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ نے کہا کہ ہم نے گواہان کو بلانے کی درخواست دی ہے، کرکٹر کی طرف سے ان کی اہلیہ بھی بطور گواہ پیش ہوں گی، درخواست پر پی سی بی کا جواب دیکھ کر مزید لائحہ عمل بنائیں گے۔ شاہ زیب کی عبوری معطلی کے خلاف ڈسپلنری پینل نے درخواست کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ کاشف رجوآنہ نے بتایا کہ والد کے آپریشن کی وجہ سے ٹرییبونل اور پینل سے مہلت طلب کی تھی۔