میسج کا جواب نہ دینے پر خاتون نے شوہر سے طلاق لے لی
شوہر موبائل میسیجیز پڑھنے کے بعد جواب نہیں دیتے، خاتون کا عدالت میں شکوہ
KARACHI:
تائیوان میں خاتون نے موبائل فون پر میسج کا جواب نہ دینے پر شوہر سے طلاق لے لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان میں خاتون نے عدالت میں شوہر کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کیا اور جب سماعت کے دوران عدالت نے وجوہات پوچھیں تو خاتون نے کہا کہ شوہر میری کسی بات کا جواب تک نہیں دیتے تو ایسے رشتے کا کیا فائدہ اس دوران شوہرنے عدالت میں بیوی کی بات کا جواب نہ دینے کی تردید کی تاہم بیوی نے اسمارٹ فون پر بات چیت کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن 'لائن' کی رسیدوں کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کردیا۔ دیگر موبائل ایپس کی طرح لائن میں بھی یہ سہولت موجود ہے کہ پیغام رساں یہ معلوم کرسکتا ہے کہ وصول کنندہ نے پیغام پڑھ لیا یا نہیں۔
خاتون خانہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ شوہر پیغامات تو پڑھتے لیکن جواب نہیں دیتے تھے۔ ٹھوس شواہد کو دیکھنے کے بعد جج نے خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شوہر لاپروائی کا مرتکب ہوا اور اپنی بیوی کو نظر انداز کرتا رہا۔
اگر آپ بھی شریک حیات کے پیغام کا جواب نہیں دیتے تو ہوشیار ہوجائیں کہ یہ عادت آپ کا رشتہ ٹوٹنے اور ازدواجی زندگی میں تلخی کا سبب بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ تائیوان میں طلاق کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ 2016 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ اوسطا 146 جوڑے طلاق لیتے ہیں۔