خورد برد کے الزام میں اسپینش فٹبال چیف کی گرفتاری
ویلار فیفا میں بھی سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں
KOHAT:
فراڈ اور خورد برد کی تحقیقات میں پولیس نے اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر اینجل ماریا ویلار کو حراست میں لے لیا۔
جوڈیشل ذرائع کے مطابق اسپین پولیس نے فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر میں چھاپہ مارکر اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر اینجل ماریا ویلار کی گرفتاری ممکن بنائی، یہ کارروائی اینٹی کرپشن تفتیش کے سلسلے میں کی گئی، 67 سالہ ویلار فیفا میں بھی سینئر نائب صدر کے عہدے پرفائز ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان پر اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیڈریشن سے فنڈز میں خورد برد اور دیگر الزامات ہیں، ان کی گرفتاری پر ورلڈ گورننگ باڈی فیفا نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔