کراچی پولیس موبائل کے قریب دھماکا ایک اہلکار جاں بحق

دہشتگردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکا خیزموادمیں بال بیرنگ،چھرّےاورکیلیں استعمال کی گئیں ہیں،پولیس۔ فوٹو فائل

اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بجلی نگر میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں موجود دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


پولیس کے مطابق دھماکا خیزموادمیں بال بیرنگ،چھرّےاورکیلیں استعمال کی گئیں ہیں جس کی وجہ سے دھماکے کی زد میں آنے والے افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران اورنگی کے علاقے میں یہ دوسرا دھماکا ہے۔
Load Next Story