میڈرڈ فلم فیسٹیول میں پاکستانی ’’ساون‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

مختصر فلموں کی کیٹیگری میں بہترین ہدایتکارہ کا ایوارڈ سعودی دوشیزہ کے نام


News Agencies July 19, 2017
مختصر فلموں کی کیٹیگری میں بہترین ہدایتکارہ کا ایوارڈ سعودی دوشیزہ کے نام۔ فوٹو : فائل

اسپین کے شہر میڈرڈ میں فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ''ساون'' نے بہترین غیرملکی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

فلم معذور بلوچ بچے کے گرد گھومتی ہے جو بلا آخر اپنی مشکلات پر قابو پا لیتا ہے۔ ساون کو امریکن پاکستانی فلم میکر، فرحان عالم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کے لکھاری مشہود قادری ہیں جو اس سے قبل بہترین اسکرین پلے رائٹر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فلم کو اسما قادری نے پروڈیوس کیا ہے، فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کی جائیگی۔

علاوہ ازیں میڈرڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مختصر فلموں کی کیٹیگری میں بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ سعودی خاتون ہدایتکار ریم البیات نے اپنے نام کر لیا۔ ریم کو یہ ایوارڈ ان کی فلم یقظنی (مجھے بیدار کرو) پر ملا۔ ریم البیات اس سے پہلے دو فلمیں ظلال اور دمیہ پیش کر چکی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں