یادیو سرکاری نوکری ملتے ہی لٹ گئے

جس روز ریزرو بینک انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر کی تقرری کا جشن منایا اسی روز ان کے گھر پر ڈاکا پڑگیا۔


Sports Desk July 19, 2017
جس روز ریزرو بینک انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر کی تقرری کا جشن منایا اسی روز ان کے گھر پر ڈاکا پڑگیا۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارتی کرکٹر امیش یادیو سرکاری نوکری ملتے ہی لٹ گئے۔

امیش یادیو نے جس روز ریزرو بینک انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر کی تقرری کا جشن منایا اسی روز ان کے گھر پر ڈاکا پڑگیا۔ ڈاکو ان کے گھر سے 45 ہزار روپے کیش اور کچھ موبائل فونز بھی لے گئے، اس واردات کی زیادہ تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ امیش یادیو کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے روانگی سے قبل ہی ریزرو بینک میں اسپورٹس کوٹے پر نوکری دینے کی منظوری دے دی گئی تھی تاہم کاغذی کارروائی ان کی وطن واپسی پر مکمل ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں