بھارت میں مون سون بارشوں سے ہلاکتیں 100 ہوگئیں

ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے،آسام ریاست میں ایمرجنسی نافذ


این این آئی July 19, 2017
ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے،آسام ریاست میں ایمرجنسی نافذ۔ فوٹو: رائٹرز

KATHMANDU: بھارت کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں و سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد100 تک پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی لپیٹ میں آ کر11 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں، بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں اروناچل پردیش اور آسام خاص طور پر سیلاب سے شدید متاثر ہیں، صرف آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے اور ریاستی حکومت نے پوری ریاست میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے تاہم ہزاروں لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے 5 بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں