پاکستانایساف عسکری قیادت نے اسٹریٹجک تعاون اور مذاکرات کو مؤثر قرار دیدیا

جنرل کیانی اور جنرل جان ایلن نے ملاقات کی جس میں جس میں فوجی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 07, 2013
ملاقات میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن نے اسٹریٹجک تعاون میں فروغ اور مذاکرات کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے مؤثر قرار دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی سے جنرل جان ایلن نے ملاقات کی جس میں فوجی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ دونوں فوجی سربراہان نے اسٹریٹجک تعاون میں فروغ اور مذاکرات کو پاکستان اور افغانستان میں جاری آپریشن کے لئے مؤثر قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں