عمران خان گرفتاری کے ڈرسے سپریم کورٹ نہیں آتے عابدشیرعلی
عمران خان پیدائشی ٹھگ ہیں اور اداروں نے ان کے والد پر چوری کی مہر لگائی، عابد شیر علی
وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان اشتہاری ہیں جب کہ وہ گرفتاری کے ڈر سے سپریم کورٹ نہیں آتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو بڑا بہادر سمجھتے تھے تو سپریم کورٹ کیوں نہیں آتے،اس لیے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں گرفتار نہ کر لیا کیونکہ وہ اشتہاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے والد چور تھے جن کو باقاعدہ سزا ہوئی جب کہ عمران خان پیدائشی ٹھگ ہیں اور اداروں نے ان کے والد پر چوری کی مہر لگائی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں
عابد شیر علی نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی رپورٹ نہیں بلکہ عمران نامہ ہے تاہم جمہوریت میں بال ٹیمپرنگ نہیں ہو سکتی، میاں شریف اپنی حیات میں ہی بچوں میں جائیداد تقسیم کر چکے تھے جب کہ نواز شریف میاں شریف کا بچہ ہے جس کی زمانہ گواہی دیتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مشرف کے دور میں عمران خان نے پانچ شیروانیاں سلوائیں جب کہ عمران خان کن پیسوں سے آکسفورڈ میں پڑھتے رہے۔
عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ نندی پور کے اربوں ہڑپ کرنے والے بابر اعوان نے وزیر اعلیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کیا تاہم بابر اعوان کو ہتھکڑیاں لگنی چاہیے۔