حکومت میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں نعیم الحق

عہدے سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کے خلاف ماڈل ٹاون کا مقدمہ چلے گا،رہنما تحریک انصاف

عابد شیرعلی نےآج عمران خان کیخلاف جوزبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے،نعیم الحق؛فوٹوفائل

NEW DEHLI:
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے گھر میں ہیں حکومت پولیس کو کہے کہ جاکر انہیں پکڑ لے لیکن ان میں چیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی بننے پر وزیراعظم ہاوٴس میں سازش تیار کی گئی ، فیصلہ ہوا تھا کہ ایک جانب جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا جائے اور دوسری جانب عمران خان کیخلاف بیان بازی کی جائے۔ (ن) لیگ نے کچھ عرصے سے بدزبانی کی تمام حدود پارکرلی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر عمران خان کی شخصیت اورذات پرحملے کیے گئے، عمران خان کے خلاف عابد شیر علی نے جو مغلظات کہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت میں ہمت نہیں ہے کہ عمران خان کو پکڑ سکیں،عمران اپنے گھر میں موجود ہیں پولیس کو کہیں کہ وہ جا کر گرفتار کرلے۔


اس خبر کوبھی پڑھیں: وزیراعظم کو انجام کا سامنا کرنا پڑے گا

نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے وزرا سے بھی جھوٹ بولا کہ فلیٹ 2005 میں خریدے، ان کے وزراء کو پتہ ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اس لیے ان کی اپنی صفوں میں انتشار پھیل گیا ہے، نواز شریف بھی عدالت اس لئے نہیں آتے کہ انہیں عوام گرفتار نہ کرلے کیونکہ عہدے سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کے خلاف ماڈل ٹاون میں 14 افراد کے قتل کا مقدمہ چلے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، ثناءاللہ زہری اور محمود خان اچکزئی نے نوازشریف سے مراعات لے کراپنا ضمیربیچ دیا ہے۔
Load Next Story