ایل او سی پر اشتعال انگیزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

پاکستان نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا


ویب ڈیسک July 19, 2017
پاکستان نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری، پاکستان کا منہ توڑ جواب

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید جب کہ اس سے قبل پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور 4 جوانوں کی شہادت پر سخت احتجاج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں