ریجا علی کی اداکارعرفان خان سے شادی کی تیاریاں شروع
شادی کے بعد شوبز کوخیرباد نہیں کہوں گی،عرفان خان کے ساتھ مل کراداکاری کا سلسلہ جاری رکھوں گی، ریجا
ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل ریجا علی نے ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے وابستہ نوجوان اداکارسے شادی کا فیصلہ کرلیا ۔
گزشتہ روزکراچی میں شادی کی رسومات کا آغازہوگیا۔ ریجا کی فیملی نے انھیں مایوں بٹھایا جب کہ ڈھولک کی تھاپ پرگیت بھی گائے۔ ذرایع کے مطابق 9فروری کوہفتے کے روزکراچی میں نکاح کے بعد رخصتی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریجا فنی مصروفیات میں اضافہ کے بعد کراچی منتقل ہوگئیں تھیں جہاں وہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف تھیں۔اسی دوران ریجا کی ملاقات اداکارعرفان خان سے ہوئی ۔ پہلے دوستی ہوئی اورپھربات محبت تک جاپہنچی۔
بات فیملی کومعلوم ہوئی توانھوں نے شادی کے لیے ملاقات کی ۔ ریجا کی فیملی دبئی سے شادی کی رسومات میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ چکی ہے جب کہ عرفان خان کی فیملی پہلے سے ہی کراچی میں مقیم ہے۔''نمایندہ ایکسپریس'' کوریجا نے بتایا کہ شادی میں ہم دونوں کی فیملیز شریک ہورہی ہیں۔
شادی کے بعد شوبز کوخیرباد نہیں کہوں گی،ہونیوالے شوہر عرفان خان کے ساتھ مل کراداکاری کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔ شادی کی رسومات کاآغاز ہوگیا ہے۔ مایوں کی رسم کے بعد آج مہندی کی رسم اداکی جائے گی۔ جس میں قریبی عزیزواقارب اورشوبز سے وابستہ فنکاروںکی شرکت متوقع ہے۔ میرا تعلق لاہور سے ہے اوراس لیے آیندہ ماہ 26مارچ کولاہورکے مقامی شادی ہال میں استقبالیہ کا اہتمام کیا جائے گا ۔