نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں اور کل بھی رہیں گے انوشے رحمان

تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی پر ایک اور جے آئی ٹی بنائی جائے، انوشے رحمان


ویب ڈیسک July 19, 2017
جے آئی ٹی رپورٹ ردی کے کاغذ ہیں، انوشہ رحمان فوٹو: فائل۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشے رحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں اور کل بھی وزیراعظم رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشے رحمان نے کہا کہ رپورٹ ردی کے کاغذ ہیں، پاکستان کی تاریخ میں جے آئی ٹی کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن یہ کیسی جے آئی ٹی ہے جس کی رپورٹ سامنے آگئی اور انٹرنیٹ پر بھی موجود ہے، جے آئی ٹی ممبران سرکاری ملازم ہیں اور انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے کاغذات لینے کے لیے عوام کا پیسا لٹایا، جے آئی ٹی نے پیسہ کس قانون کے تحت خرچ کیا، چیئرمین جے آئی ٹی پر برطانیہ میں اپنے کزن کی کمپنی کی خدمات لینے کا الزام ہے اور یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں، نعیم الحق

وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے نیب کے مقدمات کرنے کی تجویز بدنیتی ہے، جے آئی ٹی میں پیش افراد کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی، جو ریکارڈ حاصل کیا اسے پیش ہونے والوں کے سامنے نہیں رکھا گیا، جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کے ریکارڈ اور بیان کو بھی غلط پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف یک طرفہ ٹرائل ہو رہا ہے، اس سازش کو ووٹرز 2018 میں ناکام بنا دیں گے، نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں اور کل بھی وزیراعظم رہیں گے، سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دے اور تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی پر ایک اور جے آئی ٹی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |