عمران ہاشمی نئی فلم میں کامیڈی کردار نبھانے کے لیے تیار

ایسی کامیڈی فلمیں عجیب لگتی ہیں جس میں ایکٹر لوگوں کو ہنسانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں،عمران ہاشمی


Net News February 08, 2013
عمران ہاشمی فلم گھن چکر میں اپنی پچھلی فلموں کے برعکس مزاحیہ کردار نبھا رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈاداکار عمران ہاشمی نے سسپنس تھرلر فلموں سے ہٹ کر ٹھان لی کچھ الگ کرنے کی اور اپنے پرستاروں کو ورائٹی دینے کے لیے کامیڈی فلم کا انتخاب کیا۔

عمران ہاشمی کی نئی فلم گھن چکر مکمل طور پر کامیڈی فلم ہے جس میں وہ اپنی پچھلی فلموں کے برعکس مزاحیہ کردار نبھا رہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے کہا کہ مجھے ایسی کامیڈی فلمیں عجیب لگتی ہیں جس میں ایکٹر لوگوں کو ہنسانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہوتے ہیں گھن چکر میں سیچویشن کے حساب سے کامیڈی کی گئی ہے اور یہی اس فلم کی خاص بات ہے انھوں نے کہا کہ گھن چکر میں ودیا بالن میں ہیروئن ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں