زمیندار کے بیٹوں کا کسانوں پر تشدد چوہان برادری کا احتجاج

4گھنٹے قومی شاہراہ بلاک، گاڑیوں کی طویل قطاریں، ڈاکوئوں نے متعدد گاڑیاں لوٹ لیں


Nama Nigar February 08, 2013
گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے مسافر گاڑیوں کو آسانی سے لوٹتے رہے۔ فوٹو: فائل

با اثر زمیندار کا کسانوں پر تشدد، چوہان برادری کا نیشنل ہائی وے پر دھرنا، 4گھنٹے شاہراہ بلاک۔

مسلح افراد کی فائرنگ، مسافروں کی چیخ و پکار، مسافر کوچوں اور کاروں سے لوٹ مار، ایک کروڑ کے قریب مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا، 20میل تک ٹریفک جام۔ تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب سیکھاٹ کے بااثر زمیندار محمد ہاشم سموں کے2 بیٹوں اخلاق سموں اور اس کے بھائی نے گائوں صدیق چوہان کے کسانوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میںکئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔

1

جس پر چوہان برادری کے 2سو سے زائد خواتین، بچوں،بوڑھوں اور نوجوانوں نے ڈنڈے، پتھر اٹھا کر ٹائر جلا کرقومی شاہراہ کو 4گھنٹے تک بلاک رکھا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے مسافر گاڑیوں کو آسانی سے لوٹتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں