آئیفا ایوارڈز میں ’’دنگل‘‘ کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی

’’دنگل‘‘ نے آئیفا انتظامیہ کی جانب سے بھیجا گیا فارم بھر کر بھیجا ہی نہیں، انتظامیہ


ویب ڈیسک July 19, 2017
عامرخان کی فلم دنگل نے دنیا بھر میں تقریباً2000کروڑ کی کمائی کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے؛فوٹوفائل

گزشتہ دنوں نیویارک میں منعقد ہونے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈ میں رواں سال کی سب سے کامیاب فلم ''دنگل'' کو نظر انداز کرنے پرآئیفا انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین آئیفا ایوارڈزمیں بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے لیکن تقریب میں انڈسٹری کے بڑے اداکاروں شاہ رخ خان، عامر خان اور اکشے کمار کی کمی کو شدت سے محسوس کیا گیا، جبکہ رواں سال دنیا بھرمیں تقریباً 2000 کروڑ کمانے والی کامیاب ترین فلم ''دنگل'' کو نہ تو کسی بھی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا اور نہ ہی کسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز کا میلہ شاہد کپور اورعالیہ بھٹ نے لوٹ لیا

آئیفا انتظامیہ کی جانب سے ''دنگل'' کو نظر انداز کیے جانے پر پورا بھارتی میڈیا ششدر ہے کہ دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ''دنگل'' کو کسی بھی کیٹیگری میں نامزد کیوں نہیں کیا گیا۔

بھارتی سنسربورڈ کے چیئر مین پہلاج نہلانی نے آئیفا میں ''دنگل'' کاسٹ کی عدم شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہونے سے کئی ماہ قبل آئیفا انتظامیہ کی جانب سے تمام پروڈکشن ہاؤسز کوایک فارم بھیجا جاتا ہے جسے مقررہ تاریخ سے قبل بھرکرواپس بھیجنا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد بھیجے گئے تمام فارمز پرووٹنگ ہوتی ہے اور جسے سب سے زیادہ ووٹ ملتے ہیں اس فلم کو ایوارڈز کیلئے نامزد کیا جاتا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ ''دنگل'' نے آئیفا انتظامیہ کو فارم بھر کر بھیجا ہی نہیں لہٰذا آئیفا میں عامراور دنگل کی انٹری ہوہی نہیں سکی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کی آئیفا میں عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی

دوسری جانب وزکرافٹ انٹرنیشنل کےڈائریکٹراینڈرے ٹیمنزکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ''دنگل'' کو ایوارڈ نامزدگیوں میں شامل کرکے ہمیں بہت خوشی ہوتی اور ہمیں یقین تھا کہ بے تحاشہ مقبولیت کے باعث ''دنگل ایوارڈز جیتنے میں بھی کامیاب ہوجاتی لیکن بدقسمتی سے انہوں نے اپنی اینٹری بھیجی ہی نہیں تو انہیں ایوارڈ کس طرح دیا جاتااس میں ہماری کوئی غلطی نہیں۔

واضح رہے کہ آئیفاایوارڈز 2017 میں عالیہ بھٹ، شاہد کپور، شبانہ اعظمی، انوپم کھیر، اے آر رحمان، دیشاپٹنی سمیت دیگر فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |