ملکی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا آرمی چیف

ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ


ویب ڈیسک July 19, 2017
ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا، جنرل قمر باجوہ۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو دفاعی پیداوار اور جاری و مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے دفاعی پیداوار کے معیار کو سراہا اور ایچ ای ٹی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فوج بلوچستان کی معاونت مقدس فریضہ سمجھتی ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا جب کہ چیئرمین ایچ ای ٹی کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فوج تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا جب کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں