نادرا شناختی کارڈ کی فیس کم کرے شیخ شوکت علی

قومی ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنا بہتر تاہم اسمارٹ کارڈ اور تجدید کیلیے عوام کو مسائل کا سامنا ہے


Numainda Express February 08, 2013
نادراکی جانب سے جاری کردہ کارڈزکی تجدیدی فیس پہلی دفعہ سے زیادہ وصول کی جارہی ہے جبکہ اسمارٹ کارڈ کے لیے 15 سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر شیخ شوکت علی نے کہا ہے کہ اسمارٹ کارڈ اور عام شناختی کارڈ کے لیے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نادرا عوام کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ فیس کم کرے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسڑیشن اتھارٹی نادرا کا قومی ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنا اچھا کام ہے لیکن نئے شناختی کارڈ، اسمارٹ کارڈ اور تجدید کرانے کے لیے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نادراکی جانب سے جاری کردہ کارڈزکی تجدیدی فیس پہلی دفعہ سے زیادہ وصول کی جارہی ہے جبکہ اسمارٹ کارڈ کے لیے 15 سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں، شناختی کارڈ کے دوبارہ اجراء کے لیے بھی تصدیقی عمل لازمی ہے۔

4

دوسری طرف حکومت کی جانب سے اسمارٹ کارڈ فرض قرار دینے سے نادرا سینٹرز پر سرکاری ملازمین کا ہجوم ہے جبکہ عوام میں یہ احساس بھی پایا جاتا ہے کہ اسمارٹ کارڈ سِم سے منسلک قومی ڈیٹا غلط ہاتھوں میں جاسکتا ہے یا امریکا کی ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جوکہ قومی مفادات کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نادرا اسمارٹ شناختی کارڈ کی فیس کم کرے اور تجدیدی فیس ختم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں