بینظیر آباد پی پی میں بغاوت پریشر گروپ بن گیا

پارٹی چیئرمین سے فریال تالپور اور لنجار کی مداخلت بند کرانے کا مطالبہ، مستعفی ہونیکی دھمکی


Ismail Domki February 08, 2013
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ناراض پی پی عہدیداران و سینئر کارکنوں کا اجلاس سید باغ علی شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: صدر مملکت آصف علی زرداری کے آبائی ضلع شہید بینظیر آباد میں پیپلز پارٹی کی تنظیم میں بغاوت، عہدیداران و کارکنوں کا اجلاس، فریال تالپور اور ضیا ء الحسن لنجار کی پارٹی تنظیم میں مداخلت بند کرانے کا مطالبہ۔

پارٹی سے مستعفی ہوکر فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیارکرنے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے آبائی ضلع شہید بینظیر آباد میں پیپلز پارٹی کے ایک درجن سے زائد عہدیداران و کارکنوں نے ضلعی تنظیم میں فریال تالپور اور ضیاء الحسن لنجار کی مسلسل مداخلت کی وجہ سے احتجاجا پریشر گروپ تشکیل دے دیا ہے۔

5

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ناراض پی پی عہدیداران و سینئر کارکنوں کا اجلاس سید باغ علی شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلعی تنظیم میں فریال تالپور اور ضیاء الحسن لنجار کی مداخلت فوری طور پر بند کرائی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر وہ مجبورا پارٹی سے مستعفی ہوجائیں گے۔اس سلسلے میں پریشر گروپ کے سربراہ سید باغ علی شاہ نے ایکسپریس سے رابطہ کرنے پر پریشر گروپ اور اجلاس ہونے کی تصدیق کی۔سید باغ علی شاہ سے امتیاز شیخ سے ملاقات سے متعلق معلوم کیا گیا تو انھوں نے اس کی بھی تصدیق کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں